Saturday, 20 April 2024, 01:08:17 am
حکومت نے کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں،معاون خصوصی
January 21, 2020

اطلاعات و نشریات کے بارے میں  معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہےکہ حکومت نے کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کےلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی صنعت کو گیس کی مد میں چار سو روپے فی بوری رعایت دی ہے جس کا مقصد کاشتکاروں کوکم قیمت پر کھاد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی پر ٹیکس چار سو پانچ روپے سے کم کرکے صرف پانچ روپے کردیاگیا ہے۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ کاشتکاروں کو چار سو روپے سے کم نرخ پرفی بوری کھاد کی فراہمی سے ملک میں زرعی شعبہ ترقی کر ے گا اورکسان خوشحال ہوں گے۔

 انہوں نےکہا کہ کاشتکار اور زراعت کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.