Thursday, 18 April 2024, 10:00:09 am
پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا
January 21, 2019

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کل ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہو گا۔

پاکستان کو سیریز میں ایک۔ صفر کی برتری حاصل ہے۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں جنوبی افریقہ کودوسو چھیاسٹھ رنز پر محدود کرنے کے بعد وہ ہدف کے حصول کے لئے پرامید تھے۔

انہوں نے کم مجموعے پر جنوبی افریقہ کو محدود کرنے پر بولرز کی کوششوں کی تعریف کی۔

محمد حفیظ جنہیں ناقابل شکست 71رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا نے کہا کہ امام الحق اور فخر زمان نے اچھی اوپننگ شراکت دے کر ہدف کے حصول کی بنیاد رکھی۔

یہ جنوبی افریقہ میں پروٹیز کے خلاف پاکستان کا سب سے بڑے ہدف کا حصول ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.