Saturday, 20 April 2024, 02:53:49 pm
پاکستان افغانوں کے شروع کردہ اور انہی کی سرپرستی میں امن عمل کی حمایت کرتاہے:تجزیہ کار
January 21, 2019

ممتازتجزیہ کاروں نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام یقینی بنانے کے لئے افغانوں کے شروع کردہ اور انہی کی سرپرستی میں امن عمل کی حمایت کرتاہے۔

ریڈیوپاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں پائیدارامن کے لئے ٹھوس اقدامات کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششیں علاقائی امن کے حوالے سے اس کے خلوص کامظہرہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان سے امریکی فوج کاانخلاء طالبان کاجائزمطالبہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گرانقدرقربانیاں دی ہیں اور تمام فریقوں کو ان قربانیوں کااعتراف کرناچاہیے۔تجزیہ کاروں میں ریٹائرڈبریگیڈیئرسعیدنذیر، رحیم اللہ یوسف زئی، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل رضا محمدخان، ریٹائرڈلیفیٹننٹ جنرل غلام مصطفی اورڈاکٹراے زیڈہلالی شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.