Tuesday, 16 April 2024, 07:34:47 pm
پاک بحریہ اگلےماہ امن 19 مشق کی میزبانی کرےگی
January 21, 2019

 پاک بحریہ اگلے ماہ امن 19 مشق کی میزبانی کرے گی جس کا عنوان ہے‘‘امن کےلئے متحد’’

 پاکستان بحریہ کے مطابق مشق میں چالیس سے زائد ممالک حصہ لیں گے۔

 اس مشق کا مقصد بحری تعاون کو بڑھانا، علاقائی اورعالمی استحکام کے لئے محفوظ سمندری ماحول کو فروغ دینا اور سمندروں کومحفوظ بنانا ہے جو کہ انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے۔

 امن مشق ہر دو سال بعد ہونے والی کثیر ملکی بحری مشق ہے جو 2007 سے پاک بحریہ کی میزبانی میں منعقد ہوتی ہے جہاں دنیا کی بحری افواج حصہ لیتی ہیں اورمشترکہ طور پر امن کے فروغ کےلئے اپنے تجربات کا تبادلہ کرتی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.