Tuesday, 23 April 2019, 11:43:29 pm
واٹس ایپ اپنے ''ڈیلیٹ فار ایوری ون'' فیچر میں اہم تبدیلی لارہا ہے
January 21, 2019

واٹس ایپ اپنے ''ڈیلیٹ فار ایوری ون'' فیچر میں اہم تبدیلی لا رہا ہے۔

یہ فیچر گزشتہ سال جاری کیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس کے استعمال کنندہ کوئی پیغام بھیجنے کے سات منٹ کے اندر پیغام کو ختم کر سکتے ہیں۔

بعد میں میسجنگ سروس نے اس وقت کی حد بڑھا کر ایک گھنٹہ آٹھ منٹ اور سولہ سیکنڈ کر دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق اب کمپنی استعمال کنندگان کے لئے یہ فیچر مزید بہتر بنا رہی ہے۔ کمپنی اس حوالے سے مختلف انٹرنیٹ فورمز پر سروے کے ذریعے صارفین سے آراء بھی لے رہی ہے۔