Thursday, 28 March 2024, 06:28:13 pm
ملک تیزی سے اقتصادی ترقی کی طرف گامزن ہے:فرمان
January 21, 2019

File Photo

خیبرپختونخوا کے گورنرشاہ فرمان نے کہاہے کہ ملک تیزی سے اقتصادی ترقی کی طرف گامزن ہے کیونکہ مسلح افواج کی گرانقدرقربانیوں کی بدولت امن بحال ہواہے۔پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ باڑ کے ذریعے افغانستان کے ساتھ سرحدکومحفوظ بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔شاہ فرمان نے کہاکہ قبائلی عوام نے امن کی بحالی کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیاہے کہ ان کے بچوں کامستقبل محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.