Sunday, 18 August 2019, 12:13:07 pm
لسبیلہ : مسافر کوچ آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے باعث 13 افراد جاں بحق
January 22, 2019

پیر کی شام ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں ایک مسافر کوچ آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے باعث بچوں اور خواتین سمیت کم سے کم تیرہ افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد مسافر کوچ کو آگ لگ گئی۔

زخمیوں کو ضلعی ہسپتال لسبیلہ منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان نے سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے محکمہ صحت کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔