Sunday, 21 April 2019, 01:42:56 am
یو این جی اے صدر کی وزیر انسانی حقوق سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
January 21, 2019

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فریننڈا نے پیر کے روز اسلام آباد میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے انسانی حقوق کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا انسانی حقوق کی وزیر نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کشمیری خواتین کی بے حرمتی کررہی ہیں اور انہیں جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے اسلام آباد میں شیلٹر ہوم کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر خواتین سے بات چیت کی۔