Tuesday, 23 April 2019, 11:35:59 pm
یو این جی اے کی صدرکا عالمی امن کارروائیوں میں پاکستان کی خدمات کو زبردست تحسین
January 21, 2019

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزانے پیر کے روز اسلام آباد میں امن اور استحکام کے بین الاقوامی مرکز کا دورہ کیا۔

طلباء اور عملے کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے عالمی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کی امن فوج کی قربانیوں اور اقوام متحدہ کی جانب سے شہری زندگیوں کے تحفظ کے مشنوں میں خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

ماریہ فریننڈا نے ان ایک سو چھپن پاکستانی امن فوجیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے انسانیت کے عظیم نصب العین اور مختلف علاقوں میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔

امن و استحکام کا بین الاقوامی مرکز2013 میں قائم کیا گیا جس کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی امن فوجیوں کو امن مشن کے لئے تربیت دینا تھا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس کا افتتاح کیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر اور مستقل نمائندہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔