Wednesday, 26 June 2019, 05:40:10 am
بحرین کی سمندری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف
January 21, 2019

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جو بحرین کے سرکاری دورے پر ہیں بحرین کے قومی گارڈز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ' بحرین کے ساحلی گارڈز کے کمانڈر میجر جنرل Ala  عبد اللہ سیدی اور بحرین کے شاہی بحری افواج کے کمانڈر کموڈور یوسف العاصم سے مانامہ میں الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

فریقین نے ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ملاقات میں پاک بحریہ کی جانب سے بحری سلامتی کا علاقائی گشت شروع کرنے سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کارکردگی کو بھی اجاگر کیا گیا۔

ملاقاتوں کے دوران دفاع اور سیکورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بحریہ کے سربراہ نے بحری امن اور سلامتی برقرار رکھنے کے لئے پاک بحریہ کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

اعلیٰ بحری عہدیداروں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط بنیادوں اور تاریخی تعلقات پر مبنی گہرے اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

بحرین کی جانب سے خطے کی بحری سیکورٹی اور بحرین کی دفاعی افواج اور ساحلی گارڈ کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون میں حمایت کے لئے پاک بحریہ کی کوششوں اور بھرپور عزم کو سراہا۔

بحریہ کے سربراہ کے بحرین کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان عموماً اور بحری افواج کے درمیان د وطرفہ تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔