Saturday, 20 April 2024, 02:44:23 pm
اقتصادی اورسماجی ترقی کے بارے میں عرب ملکوں کی چوتھی سربراہ کانفرنس بیروت میں ختم
January 21, 2019

اقتصادی اورسماجی ترقی کے بارے میں عرب ملکوں کی چوتھی سربراہ کانفرنس لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ختم ہوگئی ہے۔

سربراہ کانفرنس کااعلامیہ عرب لیگ کے نائب سیکرٹری جنرل Hussam Zaki نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں جاری کیا۔اعلامیے کے مطابق اس بات پراتفاق کیاگیاکہ عطیات دینے والے تمام ملک اورعرب فنڈز شام کے پناہ گزینوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے مل کرکام کریں گے۔کانفرنس کے دوران اسرائیل کے قبضے کے خلاف فلسطین کی عوام کی مزاحمت کے لئے حمایت جاری رکھنے پربھی زوردیاگیا۔ تمام ممالک پرزوردیاگیاکہ وہ بیت المقدس اور اسے اسرائیل کادارالحکومت تسلیم نہ کرنے سے متعلق عالمی فیصلوں کی پاسداری کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.