وزیر خزانہ نے کہا کہ روس کی طرف سے زرعی مصنوعات پر پابندی ہٹانے کے فیصلے سے پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

پاکستان،روس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 نومبر 2015 (17:59)
0

پاکستان اور روس نے توانائی ، تجارت ، معیشت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بات وزیر خزانہ اسحق ڈار اور روس کی فیڈرل ڈرگ کنٹرول سروس کے ڈائریکٹر وکٹر آئیونوف نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ روس کی طرف سے زرعی مصنوعات پر پابندی ہٹانے کے فیصلے سے پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔
اسحق ڈار نے کہا کہ روس کراچی سے لاہور تک گیس پائپ لائن بچھائے گا جس پر دو ارب روپے لاگت آئے گی۔
اس موقع پر وکٹر آئیونوف نے کہا کہ پاکستان اور روس امن پسند ملک ہیں جو عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی چار یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔