وزیراعظم کی ہدایت پر مہمانوں کے لئے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔

بابا گرونانک کا جنم دن، سکھ یاتری حسن ابدال روانہ
20 نومبر 2015 (20:35)
0

تیس ہزار سکھ یاتری بابا گرونانک دیوجی کے 547ویںیوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لئے جمعہ کو بھارت سے ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق اور سکھ برادری کے رہنمائوں نے واہگہ ریلوے سٹیشن پر یاتریوں کا استقبا ل کیا۔
بورڈ کے چیئرمین نے اس موقع پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مہمانوں کے لئے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔
سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے حسن ابدال روانہ ہوگئے جہاں وہ مذہبی رسومات کے لئے تین دن قیام کریںگے۔
یاتری اتوار کو ننکانہ صاحب پہنچیںگے ' یوم پیدائش کی مرکزی تقریب بدھ کو گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔