صدر اور وزیراعظم نے اس موقع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ پاکستان بچوں کے حقوق پر اقوام متحدہ کے کنونشن پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔

بچوں کا عالمی دن
20 نومبر 2015 (10:57)
0

 بچوں کا عالمی دن جمعہ کے روز منایا گیا۔اس موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان بچوں کے حقوق پر اقوام متحدہ کے کنونشن پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔


صدرممنون حسین نےکہا کہ پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ اورفروغ میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت بچوں کی بقا، ترقی، تحفظ اور شمولیت کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔


انہوں نے سول سوسائٹی، این جی اوز، مخیر حضرات، عالمی ترقیاتی شراکت داروں، ذرائع ابلاغ اور کاروباری شعبوں پرزور دیا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر کردار ادا کریں ۔