واشنگٹن میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج ملک میں امن کی بحالی کیلئے پر عزم ہیں۔

جنرل راحیل کا دہشت گردی کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم
20 نومبر 2015 (22:39)
0

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا ااظہار کیا ہے۔جمعہ کے روز واشنگٹن میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ملک میں امن کی بحالی کیلئے پر عزم ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کیساتھ باعزت اور خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں خوشحالی لائے گا۔


دریں اثناء بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے واشنگٹن میں امریکہ کی قومی سلامتی کے قائم مقام مشیر سے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دہشت گردوں کو مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔