نوازشریف نےکہا ہے کہ پاکستانی عوام فرانسیسی عوام کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ خود دہشتگردی کا شکار ہیں۔

دہشتگرد وں کاخاتمہ دنیابھرکےامن کیلئےناگزیرہے: وزیراعظم
20 نومبر 2015 (15:26)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا خاتمہ دنیا بھر کے امن کے لئے ناگزیر ہے۔وہ آج اسلام آباد میں فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس سے باتیں کر رہے تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پیرس حملوں کے ملزم اسلام کے دشمن ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام فرانسیسی عوام کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ خود دہشت گردی کا شکار ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔


فرانسیسی سفیر نے مشکل کی اس گھڑی میں فرانس کی حمایت کرنے پرپاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔


دریں اثناء قومی اسمبلی کے رکن طارق فضل چوہدری نےوزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔انہوں نے وزیراعظم کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے عوام کے اہم مسائل سے آگاہ کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ اسلام آباد کے عوام کی فلاح وبہبود حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔