وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کسی بھی فورم پر دھاندلی کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی ۔

بلدیاتی نتائج(ن) لیگ پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہیں:پرویز رشید
20 نومبر 2015 (19:34)
0

وزیر ا طلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج پاکستان مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہیں۔
انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کسی بھی فورم پر دھاندلی کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا پرامن انعقاد تمام متعلقہ فریقوں کی کامیابی اور اس بات کا ثبوت ہے کہ امن وامان کی صورتحال پر صوبائی حکومتوں کی گرفت مضبوط ہے۔
آپریشن ضرب عضب سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو محفوظ اور پرامن ملک بنانے کیلئے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔