وزیر داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری سے ممنوعہ اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور لائسنس کی جانچ پڑتال نہ کرانے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

31دسمبر اسلحہ لائسنس کی جانچ پڑتال کی حتمی تاریخ مقرر
20 نومبر 2015 (17:46)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلحہ لائسنس کی جانچ پڑتال کی حتمی تاریخ اگلے ماہ کی اکتیس ہے۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے سال یکم جنوری سے ممنوعہ اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے والوں اور لائسنس کی جانچ پڑتال نہ کرانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا انسانی سمگلروں اور جعلی ایجنٹوں کے خلاف ملک بھر میں مہم شروع کی گئی ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کا وفد پاکستان آرہا ہے اور وہ پیر کو ان سے ملاقات کرے گا اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان معاہدے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ترقی میں ہماری شراکت دار ہے لیکن ملک کی سلامتی کے بارے میں پیداہونے والے مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔