عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر وزیرخزانہ سے ملاقات میں یقین دلایا کہ بینک اقتصادی اصلاحات کے عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔

حکومت اصلاحات کےجامع پروگرام پرعمل کررہی ہے: اسحاق ڈار
20 نومبر 2015 (10:42)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت ترقی اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دے گی۔اس عزم کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں اقتصادی اصلاحات میں پیشرفت کے جائزہ کیلئے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر کو اصلاحات کے اگلے مرحلے کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جن میں اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اصلاحات کے جامع پروگرام پر عمل کررہی ہے تاکہ قومی معیشت کی بہتری کے اہداف حاصل کئے جائیں۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الونگوان نے یقین دلایا کہ بینک اقتصادی اصلاحات کے عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔


انہوں نے اصلاحات کے آئندہ مرحلے پر کام کی رفتار کوسراہا ۔انہوں نے تسلیم کیا کہ سرکاری شعبے کے مختلف ادارے ترقی کیلئے متعارف کروائی گئی اصلاحات پر عملدرآمد کے حوالے سے مکمل یکجہتی سے کام کررہے ہیں۔