وزیر داخلہ نے تجویز پیش کی ہے کہ موجودہ تعاون میں تیزی لانے کیلئے پاکستان اور روس کا مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے۔

پاکستان اورروس کاانسداد منشیات کے لئے تعاون پراتفاق
20 نومبر 2015 (10:34)
0

روس کے منشیات کی روک تھام کے وفاقی ادارے کے ڈائریکٹر وکٹر پی ایوانوو نے اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اورروس کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال اورمنشیات کے خلاف جنگ اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔


فریقین نےاتفاق کیاکہ تعاون کومزیدمستحکم بنایاجائےاورانسداد منشیات کیلئے پاکستان ، افغانستان،ایران ،تاجکستان اور روس سمیت وسطی ایشیائی ملکوں کے اتحاد کو تقویت دی جائے۔انہوں نے تجزیے اور فرانزک صلاحیتوں کے شعبوں میں بھی دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔


چوہدری نثار نے تجویز پیش کی کہ موجودہ تعاون میں تیزی لانے کیلئے پاکستان اور روس کا مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے۔وکٹر پی ایوا نوف نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔