غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک 2399 نشستوں میں سے2042 نشستوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات:پنجاب میں مسلم لیگ(ن)اورسندھ میں پیپلزپارٹی بڑی جماعت کےطورپرسامنے
20 نومبر 2015 (09:54)
0

پنجاب کے بارہ اور سندھ کے چودہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی بڑی سیاسی جماعتوں کی حیثیت سے سامنے آئی ہیں۔پنجاب میں سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، اٹک، جہلم، میانوالی، چینوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین ، شیخوپورہ اور خانیوال میں ووٹ ڈالے گئے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک 2399 نشستوں میں سے2042 نشستوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 931، آزاد امیدوار 765 ،پاکستان پیپلز پارٹی 12، تحریک انصاف1 30 ،جماعت اسلامی 8اوردوسری جماعتوں نے تیرہ نشستیں حاصل کیں۔سندھ کے جن اضلاع میں پولنگ ہوئی ان میں حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، دادو، جامشورو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، شہید بے نظیر آباد، نو شہروفیروز، میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھرپار کر شامل ہیں۔


غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک 1833 نشستوں میں سے 1643 نشستوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے 884، آزاد امیدوار 118، ایم کیوایم 118 ،پاکستان مسلم لیگ (ن) 63، مسلم لیگ فنکشنل 22 اور پاکستان تحریک انصاف نے 7 اور دوسری جماعتوںنے 30نشستیں حاصل کیں۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے بلدیاتی انتخابات کامیابی سے اور پرامن انداز میں کرانے پر فوج، رینجرز اور انتخابی عملے کے کردار کی تعریف کی ہے۔


انہوں نے پولنگ سٹیشنوں پر امن برقراررکھنے کیلئے پولیس اور ووٹروں کو بھی سراہا۔الیکشن کمیشن کے ایک ترجمان نے بتایا تقریبا ایک سو شکایات موصول ہوئیں جو سنجیدہ نوعیت کی نہیں۔