مقبوضہ کشمیر :پاکستان اور آزادی کے حق میں زبردست مظاہرے
20 نومبر 2015 (21:32)
0

مقبوضہ کشمیرمیں جمعہ کے روز لوگوںنے سرینگر ، پلوامہ اور کنگن میں پاکستان اور آزادی کے حق میں زبردست مظاہرے کئے ۔
بھارتی پولیس نے کائوڈارا، گوجوارہ ، نوہٹہ اور کنگن میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا ستعمال کیا جس سے کئی مظاہرین زخمی ہو گئے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے پلوامہ میں ایک بڑے جلوس کی قیادت کی لوگوں نے پاکستانی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد اور ہم آزادی چاہتے ہیں جیسے نعرے لگائے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہاکہ اپنے نصب العین کیلئے کشمیری عوام کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جائیںگی۔
دختران ملت نے سرینگر میں ایک بیان میں پارٹی کی سربراہ آسیہ اندرابی کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی
غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے ایک بیان میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی طرف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات میں کشمیر کامسئلہ اٹھانے پر انکی تعریف کی ۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کئی دوسرے حریت رہنمائوںکو مسلسل گھروں میں نظر بند رکھا۔