وفد نے مسیحی برادری کو آئینی حقوق دینے کیلئے حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔

حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے:فاطمی
20 نومبر 2015 (21:07)
0

امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

وہ ایلڈر رونالڈ راسبنڈ کی زیر قیادت مسیحی برادری کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے جس نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کا ایک لازمی جزو ہے جو ملک کی ترقی میں قابل قدر کردار ادا کررہی ہے۔
اس موقع پر وفد نے مسیحی برادری کو آئینی حقوق دینے کیلئے حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔
وفد نے پاکستان میں انسانی فلاح و بہبود سے متعلق کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔