وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ یہ رقم بجلی کی پیداوار اوراس کی مناسب تقسیم وترسیل پرخرچ کی جائے گی ۔

عالمی بینک توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے 50کروڑ ڈالر فراہم کرے گا
20 نومبر 2015 (20:21)
0

عالمی بنک توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر فراہم کرے گا ۔
اس حوالے سے فریقین نے جمعہ کی شام اسلام آباد میں ایک معاہدے پر دستخط کئے ۔
یہ رقم ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ کے تحت فراہم کی جارہی ہے جس کا مقصد پاکستان کے موثر اور صارفین کو مدنظر رکھ کے بجلی کے نظام کی تشکیل کے ہدف کے حصول میں تعاون کرنا ہے ۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ یہ رقم بجلی کی پیداوار اوراس کی مناسب تقسیم وترسیل پرخرچ کی جائے گی ۔