امریکی نائب صدر نے یہ بات واشنگٹن میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

امریکہ پاکستان کیساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے:جوبائیڈن
20 نومبر 2015 (20:11)
0

امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز واشنگٹن میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق نائب صدر نے پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے کے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
امن کے لئے پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے جوبائیڈن نے انسانی جانوں اور اقتصادی نقصانات کی صورت میں پاکستان کی عظیم قربانیوں کااعتراف کیا۔
بری فو ج کے سربراہ نے ملاقات میں خطے میں سلامتی اور استحکام پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا اور اسے سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔