ایملین لون کی سپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ دورے کی دعوت۔

دہشت گردی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے:ایاز صادق
20 نومبر 2015 (19:30)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردارایاز صادق ے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی امن کیلئے ایک خطرہ ہے اور اس کے خاتمے کیلئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے ۔
وہ رومانیہ کے سفیر ایملین لون سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
سپیکر نے کہاکہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے پچاس سالہ مضبوط تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اورپارلیمانی ومعاشی تعلقات کے ذریعے انھیں مزید فروغ دینا چاہتا ہے ۔
سفیر نے سپیکر کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ رومانیہ کے دورے کی دعوت دی ۔