وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے جوانوں کی شہادت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے ہمارے عزم کو مزید پختہ کرے گی۔

 صدر، وزیراعظم کی کراچی میں رینجرز جوانوں کے قتل کی مذمت
20 نومبر 2015 (17:49)
0

صدرممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں ایک حملے میں رینجرز کے جوانوں کے قتل کی مذمت کی ہے ۔
دونوں رہنمائوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہاکہ سول اور مسلح افواج کے افسران اور جوان ملک اور قوم کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔
صدر نے اپنے بیان میں کہاکہ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کہیلئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیںگی ۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہاکہ جوانوں کی شہادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مضبوط کرے گی ۔