وزیر تجارت نے قومی اسمبلی کوبتایا کہ حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں یورپی یونین کوبرآمدات میں بارہ اعشاریہ پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 120000 نوجوانوں کوتربیت دینےکیلئےفنی تربیت کاپروگرام شروع کرنےکامنصوبہ
20 نومبر 2015 (11:53)
0

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں ایک لاکھ بیس ہزار نوجوانوں کو تربیت دینے کیلئے فنی تربیت کے پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔وقفہ سوالات کے دوران وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل کے شعبے کی ترقی کیلئے بجٹ میں متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔


جن میں برآمدی سرمائے پر شرح سود کم کرنا شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل پالیسی دوہزار چودہ/ انیس کئی مختصر اور طویل مدتی اقدامات پر مشتمل ہے تاکہ ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات کو تیرہ ارب ڈالر سے بڑھا کر چھبیس ارب ڈالر تک لے جایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں یورپی یونین کوبرآمدات میں بارہ اعشاریہ پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔


خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت نے آئندہ سال کے آغاز پر ایک ٹیکسٹائل ایکسپو کے انعقاد کا بھی منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ملکی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کو متعارف کرانا ہے۔اجلاس کے آغاز پر ایوان میں پیرس اور لبنان کے سانحات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔