شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے اقتصادی ترقی کے مخالفین کومستردکردیاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کےکامیاب امیدواروں کومبارکباد
20 نومبر 2015 (12:19)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کی خدمت ، یکجہتی ، شفافیت ، محنت ولگن کی سیاست کامیاب ہوئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ عوام نے اقتصادی ترقی کے مخالفین کو مسترد کر دیا ہے۔اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کے ایک بیان میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں امن برقرار رکھنے پر پولیس اور انتظامیہ کی تعریف کی ہے۔