تل ابیب شہر میں دو اسرائیلی اور یہودی بستی کے قریب ایک حملے میں ایک امریکی نژاد اسرائیلی اور فلسطینی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیل او ر مغربی کنارے کے علاقے میں دوحملوں میں 5افرادہلاک
20 نومبر 2015 (11:22)
0

اسرائیل او ر مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں دو حملوں کے دوران پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔حکام نے بتایاکہ تل ابیب شہر میں ایک فلسطینی شخص کے حملے میں دو اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

بعد میں یہودی بستی کے قریب ایک اورحملے میں ایک امریکی نژاد اسرائیلی اورایک فلسطینی ہلاک ہوگیا۔گزشتہ دو مہینوں سے زائدعرصہ میں تشدد کی لہر میں پندرہ اسرائیلی اور درجنوں فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔