بٹلر 52 گیندوں پر 8 فلک شگاف چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 116 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے

بٹلر کاانگلینڈ کی جانب سے تیز ترین سنچری کانیا ریکارڈ
20 نومبر 2015 (22:16)
0

جوز بٹلر نے انگلینڈ کی طرف سے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
بٹلر نے پاکستان کے خلاف آخری میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر سنچری بنا کر ملک کی طرف سے تیز ترین سنچری بنانے کا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔
بٹلر 46 گیندوں پر سنچری بنانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔
گزشتہ برس بٹلر نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 61 گیندوں پر سنچری بنا کر ملک کی طرف سے تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔