چوہدری برجیس طاہر نے آزادکشمیر کے صدر کو یقین دلایا کہ ترقیاتی منصوبوں سے مطلوبہ فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیںگے ۔

کشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان سے منسوب کردیا :سردار یعقوب
20 نومبر 2015 (21:38)
0

آزادکشمیر کے صدر سرداریعقوب خان نے کہا ہے کہ مستحکم اورخوشحال پاکستان کشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جاری جدوجہد کی ضمانت ہے ۔

جمعہ کے روزاسلام آباد میں امور کشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان سے منسوب کردیا ہے ۔
دونوں رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور آزادجموں وکشمیر میں سیاسی و ترقیاتی کاموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
چوہدری برجیس طاہر نے آزادکشمیر کے صدر کو یقین دلایا کہ ترقیاتی منصوبوں سے مطلوبہ فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیںگے ۔