متحدہ128نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔

بلدیاتی انتخابات پیپلز پارٹی کو969نشستوں کیساتھ برتری حاصل
20 نومبر 2015 (21:20)
0

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اب تک تیراسو نواسی نشستوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوئے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کے حیدر آباد کے نمائندے نورچنڈ نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نوسو انہتر نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ ایم کیو ایم ایک سو اٹھائیس نشستیں لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون' تحریک انصاف' مسلم لیگ فنکشنل اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کے امیدواروں نے مجموعی طور پر ایک سو چوراسی نشستیں حاصل کی ہیں۔
ایک سو اٹھارہ آزاد امیدار کامیاب ہوئے ہیں۔
چودہ اضلاع میں اٹھارہ سو تینتیس نشستوں کے لئے انتخابات ہوئے۔