وزیراعلیٰ کا شہید جوانوں کیلئے 20لاکھ روپے فی کس معاوضے کا اعلان۔

کراچی:موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،4رینجرز اہلکار شہید
20 نومبر 2015 (19:23)
0

جمعہ کے روز کراچی میں اتحاد ٹائون میں فائرنگ کے ایک واقعے میں رینجرز کے چار اہلکارشہید ہوگئے ۔
پولیس اور رینجرز ذرائع کے مطابق کچھ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ کردی تھی ۔
رینجرز کے اہلکار علاقے میں ایک مسجد کی سیکورٹی پر تعینات تھے ۔

سندھ کے وزیراعلی سید قائم علی شاہ نے کراچی میں شہید ہونے والے رینجرز کے جوانوں کیلئے بیس لاکھ روپے فی کس معاوضے کا اعلان کیا ہے ۔
سید قائم علی شاہ نے سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل بلال اکبر کو ٹیلی فون کیا اور ان سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ۔