گورنر سندھ نے کہا ہے کہ جاری آپریشن کے نتائج کی وجہ سے شہر میں دہشت گرد اور جرائم پیشہ سرگرمیوں کے خاتمے کی وجہ سے کراچی کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

قومی لائحہ عمل کےتحت اقدامات سےکراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے:عشرت العباد
20 نومبر 2015 (11:09)
0

سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ قومی لائحہ عمل کے تحت کئے گئے اقدامات سے پورے صوبہ خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے جنہوںنے کراچی میں ان سے ملاقات کی۔


گورنر نے کہا کہ جاری آپریشن کے نتائج کی وجہ سے شہر میں دہشت گرد اور جرائم پیشہ سرگرمیوں کے خاتمے کی وجہ سے کراچی کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹارگٹڈ آپریشن صرف دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے یہ کسی مخصوص پارٹی یا گروپ کے خلاف نہیں ہے۔


ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال سے ہم اقتصادی استحکام اور خوشحالی حاصل کرسکتے ہیں۔