اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہی ہے۔

 طارق فضل چودھری دارالحکومت کے انتظام و ترقی کے وزیر مملکت مقرر
20 نومبر 2015 (18:01)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وفاقی دارالحکومت کے انتظام و ترقی کیلئے نیا وزیر مملکت مقرر کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وہ عثمان ابراہیم کی جگہ لیں گے جن کودوسرا قلمدان سونپا جائے گا۔
اس سے پہلے طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہی ہے۔
وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اسلام آباد کے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔