File Photo

آواران میں تلاشی کی کاروائی کے دوران 4دہشتگردہلاک
20 مئی 2017 (22:55)
0

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز بلوچستان کے علاقے آواران میں تلاشی کی کاروائی کے دوران چار دہشتگردوں کوہلاک کردیا اور ان کے کیمپ اور ٹھکانے تباہ کردئے۔

فوج کے شعبے تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی Sargharکے پہاڑی علاقے میں کی گئی اور دو دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ وبارود اور مواصلاتی سازوسامان بھی برآمد کیا۔