File Photo

وزیرداخلہ نے حساس معلومات افشاء کرنے پر سیکشن افسر کو معطل کردیا
20 مئی 2017 (22:52)
0

وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے حساس سرکاری معلومات افشاء کرنے پر وزارت کے ایک سیکشن افسر کو معطل کردیا ہے جبکہ ایک ڈپٹی سیکرٹری اور ایک جائنٹ سیکرٹری کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے ہیں۔

ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث افسروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔