File Photo

حسن روحانی کا اپنے ملک کو دنیا کیلئے کھولنے کے عزم کا اظہار
20 مئی 2017 (22:46)
0

ایران کے دوبارہ منتخب ہونے والے صدر حسن روحانی نے اپنے ملک کو دنیا کیلئے کھولنے اور لوگوں کو آزادی دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ نتائج کے بعد اپنی پہلی تقریر میں حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم نے تشدد اور انتہا پسندی کے بجائے دنیا سے رابطے کا راستہ چنا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ صدر کی حیثیت سے صرف انہیں ووٹ دینے والوں کی نہیں بلکہ تمام ایرانیوں کی خدمت کریں گے۔

حسن روحانی نے صدارتی انتخابات میں 57فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مرکزی حریف ابراہیم رئیسی 38فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔