وزیراعظم نے برآمدات کے فروغ کیلئے 180ارب روپے کا پیکج دیا ہے:ڈار
20 مئی 2017 (22:09)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے تمام فریقوں کو اعتماد میں لیا ہے۔

وہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسینگ ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔
اسحق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے برآمدات کے فروغ کیلئے 180ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔
ادھر اسلام آباد میں کھاد کے شعبے کے ایک وفد سے گفتگو کرتے وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت کسانوں کی سہولت کیلئے کھاروں پر سبڈی دے رہی ہے۔