File Photo

موصل کو چند دن میں دولت اسلامیہ سے واگزار کرالیا جائے گا:فواد معصوم
20 مئی 2017 (20:35)
0

عراق کے صدر فواد معصوم نے امید ظاہر کی ہے کہ موصل کو آئندہ چند دن میں دولت اسلامیہ سے واگزار کرالیا جائے گا۔

انہوں نے ہفتہ کے روز اردن میں عالمی اقتصادی فورم کے علاقائی ممالک کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق نے دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے اور موصل کو اگلے چند روز میں مکمل طور پر آزاد کرالیا جائے گا۔
عالمی اقتصادی فورم کے علاقائی اجلاس میں بحران کا شکار مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی معیشتوں کی بحالی کے طریقوں پر غور کیا جارہا ہے۔