امریکہ کے سعودی عرب کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدوں پر دستخط
20 مئی 2017 (20:20)
0

امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ ایک سو دس ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جبکہ آندہ دس برس میں مزید تین سو پچاس ارب ڈالر کے معاہدے طے کئے جائیں گے اس سلسلے میں صدر ڈونلڈٹرمپ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعودی عرب کی رائل کورٹ میں مشترکہ وژن کے منصوبوں پر دستخط کئے ۔

وائٹ ہاوس کے ایک عہدیدار نے ہفتہ کے روز ریاض میں کہا کہ دفاعی آلات کے اس سمجھوتے سے سعودی عرب اور خلیج کے ملکوں کی طویل المیعاد سیکیورٹی میں مدد ملے گی۔
اس معاہدے سے خطے میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں سعودی عرب کی استعداد کار میں اضافے اور امریکی فوج پر ان کارروائیوں کے بوجھ میں کمی ہوگی۔