File Photo

پاکستان نے معیشت کے شعبے میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں:زبیر
20 مئی 2017 (20:15)
0

گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معیشت کے شعبے میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شام کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
گورنر نے کہا کہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور نئی سرمایہ کاری کیلئے مراعات دی جارہی ہیں۔