File Photo

حکومت ضروتمند افراد کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے:حیدر
20 مئی 2017 (20:12)
0

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت ضروتمند اور نادارافراد کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے کئی منصوے شروع کئے گئے ہیں۔
آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو نو ارب روپے سے بڑھا کر بائیس ارب روپے کرنے پر شکریہ ادا کیا۔