File Photo

پاکستان دہشتگرد قوتوں کو شکست دے رہا ہے:اعزاز
20 مئی 2017 (20:08)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گرد قوتوں کو شکست دے رہا ہے اور اقتصادی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل کررہا ہے ۔ انہوں نے یہ بات ایڈیسن نیوجرسی میں امریکہ کی پاکستان امریکی کونسل کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

پاکستانی سفیر نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں پر زوردیا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان پل کا کردارادا کریں۔
نیوجرسی کے سینئر ری پبلکن کے سیم تھامپسن ڈیموکریٹس کے RAY LEZNIAK اور رکن اسمبلی مز نینسی پنکن نے ملکوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ اور امریکہ کی ترقی میں پاکستانی برادری کے کردار کی تعریف کی ۔