File Photo

ریلوے کو باوقار ادارہ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں:سعد
20 مئی 2017 (19:38)
0

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو ملک کا باوقار ادارہ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور میں ریلویز ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ایک ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری سے ریلوے کو جدید خطوط پراستوار کرنے کا خواب حقیقت میں بدل دے گی۔

انہوں نے کہاکہ میرپور خاص اور حیدرآباد کے درمیان ریل کی سروس میں اہم تبدیلیاں لائی جارہی ہیں اور بعد میں ان کا دائرہ کار کراچی تک بڑھا دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کوہاٹ اور راولپنڈی اور کوہاٹ ریلوے اسٹیشن کے درمیان ریلوے ٹریفک کی بحالی آئندہ چار ماہ میں مکمل کرلی جائے گی۔