File Photo

سرمایہ کاروں کے تحفظ کی فورس کے قیام کی منظوری
20 مئی 2017 (19:22)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی سیکورٹی کیلئے ہفتہ کے روز سرمایہ کاروں کے تحفظ کی فورس کے قیام کی منظوری دی ۔

انہوں نے ہفتہ کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ سرمایہ کاروں کو مکمل سیکورٹی دینے کیلئے فورس چار ہزار اہلکاروں پرمشتمل ہو گی۔
وزیراعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی کہ وہ فورس کو درکار فنی سازوسامان اور دوسری ضروریات کی تفصیلات فراہم کریں ۔