File Photo

وزیراعظم کی حسن روحانی کو صدرمنتخب ہونے پر مبارک باد
20 مئی 2017 (19:18)
0

وزیراعظم نوازشریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو دوسری مدت کیلئے صدرمنتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔

انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ ایران کے عوام نے صدر حسن روحانی کو فہم وفراست اور بصیرت پرمبنی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث کیلئے انھیں دوبارہ منتخب کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مشترک تاریخ ، ثقافت ، روایات اور مذہب کی بنیاد پر استوار ہیں۔
وزیراعظم نے ایران کے صدر کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش کا اعادہ کیا ۔