File Photo

حکومت کی پالیسیوں کی بدولت کئی بین الاقوامی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں:احسن
20 مئی 2017 (17:54)
0

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کی بدولت اب کئی بین الاقوامی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری"> سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں ۔
انہوں نے ہفتہ کے روز لاہورمیں نیشنل ایکسی لینسی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے خلاف سازشیں ناکام بنادی گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور رواں سال مجموعی ملکی پیداوار کی شرح پانچ اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ دس برس میں سب سے زیادہ ہے ۔
وزیرمنصوبہ بندی نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے بیس ہزار انجینئرزکیلئے انٹرن شپ کی منظوری دی ہے جبکہ ایک لاکھ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی ۔
انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کی لازوال دوستی کا عملی ثبوت ہے ایک خطہ ایک سڑک کانفرنس میں 65 ممالک کی شرکت اس منصوبے کی کامیابی کی مثال ہے ۔