File Photo

مسعود خان کا آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں اضافے پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ
20 مئی 2017 (17:50)
0

آزاد جموں وکشمیر کے صدر مسعود خان نے ریاست کے ترقیاتی بجٹ میں اضافے پر وزیراعظم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں مختلف سرکاری وفود سے گفتگو کرتے ہوئے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں واضح اضافے سے متعلق قومی اقتصادی رابطہ کونسل کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔
صدر نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت پاکستان آزادکشمیر کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے ۔
یاد رہے کہ قومی اقتصادی رابطہ کونسل نے اپنے اجلاس میں آزادجموں وکشمیر کا ترقیاتی بجٹ نو ارب روپے سے بڑھا کر بائیس ارب روپے کرنے کی منظوری دی تھی۔